مظفرنگر،7جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے مظفرنگر میں ناراض خواتین کے ایک گروپ نے بینک کی عمارت کے گیٹ بند کر دیے کیونکہ اس حکام نے نقد رقم کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں نقد دینے سے انکار کر دیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شام ضلع کے جانساتھٹ میں ہوا۔یہ خواتین صبح سے ہی لائن میں کھڑی تھیں۔جب ان سے کہا گیا کہ نقد رقم ختم ہو گئے ہیں تو انہوں نے بینک ملازمین کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی اور بینک کا گیٹ بند کر دیا۔بعد میں پولیس موقع پر پہنچی،اس نے صارفین کوسمجھایا-بجھایااورپھر تالا کھولا۔